اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان مرضيہ افخم نے شام میں لبنانی زائرین کی بس پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرائم ، حزب اللہ سے انتقام لینے کے لئے دہشت گرد گروہوں اور صیہونی منصوبوں کو آگے بڑھانے انجام پائے ہیں-
مرضيہ افخم نے کہا کہ اس طرح کے جرائم کے اصلی ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو دہشت گردوں کی مالی اور لوجسیٹک حمایت کرتے ہيں اور نام نہاد اعتدال پسند مخالفین کی ٹریننگ اور انہیں مسلح کررہے ہیں-
وزارت خارجہ کی ترجمان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کرنے اور دہشت گردی کے حامی ممالک کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند بنانے کے لئے موثر اقدامات کرے۔ انہوں نے شام کے قنیطرہ علاقے میں دہشت گردانہ حملے کے بعد جس میں حزب اللہ لبنان کے چھ مجاہد شہید ہوگئے تھے، حالات میں کشیدگی سے اجتناب کرنے کے لئے صیہونی حکومت سے پیغام وصول ہونے پرمبنی خبروں کے بارے میں کہا کہ ایران کو صیہونی حکومت سے کسی بھی طرح کا پیغام موصول نہیں ہوا۔
مرضيہ افخم نے کہا کہ اس سے قبل لبنان کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے نائب وزيرخارجہ سے گفتگو میں جنوبی لبنان میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے تہران سے مدد کی درخواست کی تھی.
.......
/169